پشاور: دبئی اور ابوظبی سے آنے والے مسافروں میں کورونا کی تصدیق

0
505

دبئی اور ابوظبی سے آنے والی دو پروازوں کے مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

باچا خان ائیرپورٹ انتظامیہ کےمطابق 2 پروازوں کے 50 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور مسافر دبئی اور ابوظبی سے آج صبح پہنچے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ائیرپورٹ پر آنے والے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں کورونا مثبت والے مسافروں کو ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق کورونا کیسز سامنے آنے پر ائیرپورٹ کے مختلف حصوں کو ڈس ان فیکٹ کیا گیا ہے، ائیرپورٹ عملے کے 32 ارکان پہلے سے کورونا وائرس کا شکار ہیں۔

واضح رہےکہ اس سے قبل بھی متحدہ عرب امارات سے آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY