بچے دیگچیوں کے ذریعے دریا پار اسکول جانے پر مجبور

0
993

بھارت میں بچے دیگچی نما برتن میں بیٹھ کر دریا عبور کرتے ہیں اور اسی طرح اسکول جاتے اور واپس آتے ہیں۔

بچے دیگچیوں کے ذریعے دریا پار اسکول جانے پر مجبور
بھارتی ریاست آسام کے ضلع بسوا ناتھ کے ایک علاقے ناڈوور میں تعلیم کے شوق میں بچے روزانہ صبح اپنی جان خطرے میں ڈال کر المونیم سے بنی بڑی دیگچیوں میں بیٹھ کر دریا یا ندی پار کرکے اسکول پہنچتے ہیں اور اسی طرح واپس اپنے گھروں کو لوٹتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ تمام خطروں کے باوجود، بچے بہت مہارت سے بڑے برتن کو کشتی کی طرح آگے لے کر جارہے ہیں

اس دوران ان کی کوشش ہوتی ہے کہ بیگ اور کپڑے بھیگنے سے محفوظ رہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق دریا میں ایک چھوٹا جزیرہ نما ہے جہاں کوئی پل تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے بچے مجبوراً اسی طریقے سے اسکول جارہے ہیں۔

اس ویڈیو کے بعد مقامی حکام نے کہا ہے کہ وہ بچوں کےلیے یا تو کشتی کا انتظام کریں گے یا پھر اسکول کو کسی محفوظ مقام تک منتقل کیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY