تناؤ کے بعد پاک امریکا تعلقات میں بہتری کی کوششیں جاری ہیں، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن سے ملاقات کی، ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاک امریکا تعاون خطے میں امن اور سلامتی کے مفاد میں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان مسئلے کے سیاسی حل کے لیے نئی امریکی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان افغانستان کے زیرِ قیادت مفاہمتی عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔

شاہ محمود قریشی نے جان بولٹن کو خطے میں بڑھتی بھارتی جارحیت سے متعلق بھی آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی امن کی دعوت کا مثبت جواب نہ دے کر بھارتی حکومت داخلی سیاست کا شکار ہوگئی، پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل پر بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY