بدھ کے روز جرمنی میں قریب ایک ہزار مساجد کے دروازے تمام افراد کے لیے کھول دیے گئے۔ جرمنی میں مساجد کے دروازے ہر کسی کے لیے کھول دینے کا دن سن انیس سو ستانوے سے ہر سال منایا جاتا ہے۔ یہ دن ٹھیک اس روز منایا جاتا ہے، جب تین اکتوبر کو جرمنی بھر میں یوم اتحاد کی چھٹی ہوتی ہے۔ اس دن کا تعین جان بوجھ کر مسلمانوں اور جرمن عوام کے درمیان ربط کی ایک علامت کے تناظر میں کیا گیا تھا۔ جرمنی میں مسلمانوں کی مرکزی کونسل کے مطابق آج قریب ایک لاکھ افراد مختلف مساجد کے دورے کر رہے ہیں۔












