سری لنکا کے صدر میتھری سری سینا پر پارلیمان کا اجلاس بلانے کے لیے دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جمعے کے روز انہوں نے وزیراعظم رانیل وکرم سنگھے کو برطرف کر دیا تھا، تاہم وکرم سنگھے نے اسے غیرقانونی اقدام قرار دیتے ہوئے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے صدر سری سینا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر پارلیمان کا اجلاس طلب کریں تاکہ سری لنکا میں پیدا ہونے والے اس دستوری بحران کا خاتمہ ہو سکے۔ گزشتہ روز اسی تناظر میں تشدد کا ایک واقعہ بھی پیش آیا تھا، جس میں دو افراد زخمی ہو گئے تھے۔ وکرم سنگھے اور ان کی جماعت ممکنہ طور پر عدالت سے اس صدارتی اقدام کو ’غیرآئینی‘ قرار دینے کے لیے درخواست دائر کر رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY