پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید اور حماد اظہر کےسیکریٹری کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

لاہورپولیس نے انکی گرفتاری کی تصدیق کردی۔سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے میاں محمود الرشید کو ڈیفنس سے گرفتار کیا۔

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو دوبارہ گرفتارکیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما کو لاہور کے سروسز اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہونے پر جیل حکام نے انہیں اپنی تحویل میں سروسز اسپتال منتقل کیا تھا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

قبل ازیں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے سروسز اسپتال میں ڈاکٹرز سے یاسمین راشد کی پولیس لائن اسپتال منتقلی پر مشاورت کی۔

ڈاکٹرز نے سی سی پی او لاہور کو بتایا کہ یاسمین راشد کی میڈیکل رپورٹس کے بعد حتمی رائے دے سکتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY