برازیل میں اتوار سات اکتوبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں تیرہ امیدوار کھڑے ہیں۔ صدارتی الیکشن کا یہ پہلا مرحلہ ہے۔ کامیاب امیدوار کے لیے پچاس فیصد یا اِس سے زائد ووٹ حاصل کرنا لازمی ہے۔ دوسری صورت میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان دوسرے مرحلے کا الیکشن اٹھائیس اکتوبر کو ہو گا۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق بائیں بازو کے امیدوار فرنانڈو حداد اور دائیں بازو کے یائیر بوسورانو کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ انہی جائزوں کے مطابق دوسرے مرحلے میں دائیں بازو کے امیدوار شکست سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ انتہائی دائیں بازو کے امیدوار یائیر بوسورانو کو ایک اہم امیدوار قرار دیا گیا ہے اور وہ پہلا مرحلہ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں۔












