امریکی سینیٹ کے سرکردہ ریبپلکن رکن لنڈسے گراہیم نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے امریکی فوجی انخلا کی رفتار کم کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں صدارتی حکم جاری کر دیا گیا ہے اور انخلا کے حوالے سے اس وقت صورت حال ایک ’وقفے‘ کی سی ہے۔ امریکا نے داعش کے خلاف جنگ کے لیے خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں اپنے قریب دو ہزار فوجی تعینات کر رکھے تھے۔
رواں ماہ کے وسط میں صدر ٹرمپ نے داعش کے خلاف فتح اور شام سے ان فوجیوں کی واپسی کا اچانک اعلان کر دیا تھا۔












