بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کپتان مومن الحق کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی، 2 میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ جمعہ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کپتان مومن الحق کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گئی ۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ7 فروری سے راولپنڈی میں اور دوسرا 5 اپریل کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب قومی ٹیم کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ جاری ہے ۔
گزشتہ روز بولنگ کوچ وقاریونس نے محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، عمران خان سینئر کیساتھ آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ساتھ طویل سیشن کیا، اس دوران بولرز کو متعدد بار شارٹ گیندیں کرانے کی مشق کروائی گئی، یارکرز بھی کروائے گئے جبکہ دوسرے نیٹ میں یاسر شاہ اور بلال آصف اسپن کا جادوجگانے کی کوشش کرتے نظر آئے۔











