پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے حتمی مذاکرات کا آج سے آغاز ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسیفک گروپ کا وفد وزارت خزانہ ، وزارت داخلہ ، اسٹیٹ بینک اور ایف ایم یو کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا ۔

ایس ای سی پی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام سے بھی ملاقات ہوگی ، جس میں غیر منافع بخشتنظیموں اور منشیات کی اسمگلنگ روکنے سے متعلق امور زیر غور آئیں گے ۔

مذاکرات میں دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے انتظامی و قانونی اقدامات کا جائزہ لے گا ، رپورٹ ایف اے ٹی ایف کے سربراہ اجلاس میں پیش کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایشیاء پیسفک گروپ کے چند حکام نے پاکستان کا دورہ کرکے فائنل مذاکرات کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی تھی جس کے بعد ایف اے ٹی ایف کی سفارشات کی روشنی میں حکومت نے اقدامات مکمل کرلیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر ریگولیشنز 2018 میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے جب کہ اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے سے متعلق ریگولیشنز ترامیم بھی کی گئیں ہیں۔

علاوہ ازیں حکومت کی جانب سے منی ٹریل کی نشاندہی کے لیے مختلف تجاویز کی بھی منظوری دی گئی ہے اور مبینہ مشکوک مالی سرگرمیوں میں ملوث الرحمن ٹرسٹ نامی تنظیم بھی کالعدم قرار دیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY