شہبازشریف کی گرفتاری، ن لیگ کی سی ای سی کا اجلاس طلب

0
808

پارٹی صدر شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ ن نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل لاہور میں طلب کرلیا ہے ۔

اجلاس کی صدارت سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نوازشریف کریں گے،جس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کل صبح 11 بجے لاہور میں ہوگا ،ن لیگ کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات سے قبل شہبازشریف کی گرفتاری ناقابل قبول ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی قیادت اجلاس میں سی ای سی کو اعتماد میں لینے کے بعد اپوزیشن جماعتوں سے مشاور ت بھی کرے گی ۔

اجلاس میں سی پیک اور سیاسی انتقامی کارروائیوں کے خلاف حکمت عملی بھی بنائی جائے گی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY