آئی جی پنجاب کا صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنےکا حکم، سوئپ اینڈکومبنگ آپریشنز کی ہدایت

0
746

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے فوری طور پر سوئپ اینڈکومبنگ آپریشنز کرنےکی ہدایت کردی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے لاہور، راولپنڈی اور ملتان سمیت صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنےکا حکم جاری کیا۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ صوبے بھر میں فوری طور پر سوئپ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے جائیں۔ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کومبنگ آپریشنز میں سی ٹی ڈی، دیگر اداروں کے ہمراہ ہوں گے۔ سی ٹی ڈی، ایس ڈی پی اوز دیگر سکیورٹی اداروں کے ہمراہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں فرضی مشقیں بھی کرائیں۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں کے داخلی و خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں، تعلیمی اداروں میں سکیورٹی گارڈز لگانےکے ساتھ ایمرجنسی انخلا بھی یقینی بنائیں۔

ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ صوبے میں باہر سے آئے افرادکی فوری پروفائلنگ اور ڈیٹا چیک کرایا جائے، ٹی ایل پی سمیت تمام کالعدم تنظیموں کی مانیٹرنگ باقاعدگی سے جاری رکھیں، دہشت گردوں اور شر پسند عناصر کے تدارک کے لیے بھرپور ڈور ناکنگ کریں۔

SHARE

LEAVE A REPLY