وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پاناما پیپرز کیس میں سامنے آنے والے مزید ناموں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ ملکی معیشت کی صورتحال اس وقت کیا ہے، پبلک سیکٹر کا خسارہ 10 کھرب روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔

وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان پر قرضے کا بوجھ ڈال کر ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا اور ملک پر 30 ہزار ارب روپے کا قرضہ ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY