پرویز مشرف نے دوہزار سات تین نومبر کو ملک میں ایمرجنسی لگائی تھی

پاکستان میں ملک بھر کے وکلاء، سول سوسائٹی کے نمائندے اور صحافی اس روز یوم سیاہ منا تے ہیں۔

یہ ایمرجنسی تین نومبر کو سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی جانب سے بری فوج کے سربراہ کی حیثیت سے لگائی گئی تھی۔

پرویز مشرف نےتین نومبر کو ملک میں ایمرجنسی لگاتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت ملک کی اعلٰی عدلیہ کے درجنوں ججوں کو برطرف کر کے انہیں گھروں میں نظر بند کرنے کے علاوہ الیکٹرانک میڈیا پر بھی متعدد پابندیاں عائد کر دی تھیں جس کے باعث بیشتر ٹیلی ویژن چینلز کئی روز تک بند رہے تھے۔

ایمرجنسی کا نفاذ اور ججوں کی معزولی ایسے موقع پر کی گئی تھی جب کہ سپریم کورٹ پرویز مشرف کے عہدہ صدارت کی قانونی حیثیت کے بارے میں فیصلہ دینے والی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY