معاشی بحران: وزیراعظم کل سے غیرملکی دوروں کا آغاز کریں گے

0
623

ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے وزیراعظم خود متحرک ہو گئے، عمران خان کل سے غیرملکی دوروں کا آغاز کریں گے۔

وزیراعظم معاشی بحران کے حل کے ایجنڈے کے تحت کل سے غیر ملکی دوروں کا آغاز کریں گے، عمران خان سعودی عرب، ملائشیا اور چین کا دورہ کریں گے۔

عمران خان کل دورہ سعودی عرب کے سلسلے میں مدینہ منورہ پہنچیں گے، منگل کو وزیراعظم ریاض میں سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ سعودی قیادت کے ساتھ معاشی تعاون کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ سعودی عرب سے واپسی پر وزیراعظم عمران خان 3 دن سرمایہ کاروں، صنعتکاروں کے ساتھ اعلی سطح کی میٹنگز کریں گے۔

28 اکتوبر کو وزیراعظم ملائشیا جائیں گے اور پاک ملائشیا تعلقات اورمعاشی تعاون پربا ت کریں گے۔ عمران خان 29 اکتوبر کوواپس آئیں گے اور معاشی ٹیم کے ساتھ مشاورت کریں گے جس کے بعد وزیراعظم 3 نومبر کوچین جائیں گے اور چینی قیادت کے ساتھ سی پیک اور معاشی تعاون پر بات ہو گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY