افغانستان میں خواتین پر میڈیکل ایجوکیشن حاصل کرنے پر ‘پابندی’

0
1068

افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان حکام نے خواتین کے میڈیکل اسکولوں میں داخلے پر بھی مبینہ طور پر پابندی عائد کردی ہے جس کے بعد خواتین کے لیے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا آخری دستیاب موقع بھی ختم ہو گیا ہے۔

حکام اور تمام طبی اداروں کے سربراہان کے اجلاس کے بعض شرکا نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وائس آف امریکہ کو بتایا کہ طالبان سربراہ ہبت اللہ اخوندزادہ کے جاری کردہ فرمان کا اطلاق منگل سے ہوگیا ہے۔

اس فرمان کے بارے میں ایک روز قبل میڈیکل اداروں کے سربراہان کے کابل میں ہونے والے اجلاس میں آگاہ کیا گیا تھا۔

تاہم طالبان حکام نے اس مبینہ پابندی یا پیر کو افغان دارالحکومت میں ہونے والے اجلاس پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

انسانی حقوق کے حامیوں اور غیر ملکی سفارت کاروں نے اس ہدایت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کی لگائی گئی پابندی کی وجہ سے پہلے ہی مرد ڈاکٹر خواتین کا علاج نہیں کر سکتے۔ اس ہدایت سے لاکھوں خواتین صحت کی دیکھ بھال کی ضروری خدمات کے ساتھ ساتھ دائیوں، خواتین نرسوں اور ہیلتھ ورکرز سے محروم ہو جائیں گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY