وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے شیڈول میں تبدیلی سامنے آئی ہے ۔
وزیراعظم نے 2 نومبر سے چین جانا تھا لیکن اب وہ یکم نومبر کو بیجنگ کےلئے روانہ ہوں گے،ان کے ہمراہ سرکاری وفد بھی ہوگا۔
وزیراعظم یکم نومبر سے 5 نومبر تک چین کا دورہ کریں گے،جس میں چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں شامل ہیں۔
عمران خان دورہ چین میں دو طرفہ تجارت کے فروغ کےلئے چینی حکام سے بات چیت کو آگے بڑھائیں گے ۔
پاکستان اور چین کے درمیان اس موقع پر کئی معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے
پاکستانی وزیراعظم اپنے دورے کےد وران چین میں ہونےوالے بین الاقومی میلے میں بھی شریک ہوں گے ۔












