حکومت سندھ نے کل کراچی میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالےنوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائےگا۔
سندھ کے وزیرتعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کراچی کے علاوہ سندھ بھرمیں تعلیمی ادارےمعمول کےمطابق کھلیں گے۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون، انسداد بدعنوانی اور اطلاعات بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کل کراچی میں تمام اسکول بند رہیں گے۔
اس سے قبل چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشننے اعلان کیا تھا کہ جمعہ کو کراچی میں تمام پرائیویٹ اسکولز بند رہیں گے ۔جبکہ این ای ڈی یونیورسٹی کے رجسٹرار کے مطابق یونیورسٹی میں کل ہونے والے ماسٹراورپی ایچ ڈی کیلئےتحریری ٹیسٹ بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں ، آئی بی اے کے تحت جاب پورٹل کی کل ہونے والی تقریب ملتوی کردی گئی ہے۔












