لاہور میں میٹرو بس سروس جزوی طور پر بحال ہوگئی، مسافروں نے سکھ کا سانس لیا، تین روز سے میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند تھی۔
میٹرو بس سروس گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلائی جا رہی ہے، شاہدرہ اور داتا دربار والے راستے چوتھے روز بھی بند ہیںجس کی وجہ سے میٹرو بس انتظامیہ نے بس سروس کا روٹ مختصر کر دیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راستے کھلتے ہی مکمل روٹس پر بس چلے گی، بس سروس بحال ہوتے ہی مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،بس میں معمول سے زیادہ رش ہے۔












