نواز شریف 24 دسمبر کو یقیناً جیل چلے جائیں گے، افتخار درانی

0
680

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 24 دسمبر کو یقیناً واپس جیل چلے جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں افتخار درانی نے کہا کہ اپوزیشن ڈوبتی کشتی میں سوار ہے،شہباز شریف کو نیب نے جیل بھیجا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جس کشتی پر سوار ہے اس میں سوراخ ہوچکا ہے،اس کے تمام مسافرسیاست سے جائیں گے۔

افتخار درانی نے یہ بھی کہا کہ 24 دسمبر کو ٹرائل ختم ہورہا ہے یقیناً نواز شریف بھی واپس جیل چلے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کسی اتحادی نے وزیراعظم سے کوئی شکایت نہیں کی ہے، اختلاف رائے ہوسکتا ہے لیکن کسی بھی اتحادی نے کسی بھی نوعیت کی ناراضی کا اظہار نہیں کیا۔

افتخار درانی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY