یورپی یونین نے روس کے خلاف عائد کردہ اپنی اقتصادی پابندیوں میں اگلے سال جنوری کے مہینے کے آخر تک کے لیے توسیع کر دی ہے۔ ان پابندیوں کے ذریعے برسلز نے زیادہ تر توانائی، دفاع اور مالیاتی امور کے روسی شعبوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ پابندیاں جولائی 2014ء میں یوکرائن کے جزیرہ نما کریمیا کے یکطرفہ طور پر روس میں شامل کیے جانے کے بعد لگائی گئی تھیں۔ ماسکو حکومت نے کہا ہے کہ اس توسیع کے بعد وہ بھی یورپی یونین کے خلاف جوابی اقدامات کر سکتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY