پنجاب میں سینیٹ کی دو خالی نشستوں پرکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا، گیارہ میں سے ایک امیدوار جمشید اقبال کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے، امیدوار 5 نومبر تک اپیل کر سکیں گے، پولنگ 15 نومبر کو ہو گی۔

الیکشن کمشنر پنجاب ظفر اقبال نے جیونیوز کو بتایا کہ سابق سینٹر ہارون اختر اور سعدیہ عباسی کی خالی نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری دن تھا، کُل گیارہ امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے جن میں سےجمشید اقبال کے کاغذات مسترد کردیئے گئے۔

کاغذات منظور یامسترد ہونے کے خلاف 5 نومبر تک اپیل کی جاسکے گی، حتمی فیصلہ 7 نومبر تک ہوگا، 9 نومبر تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے، پولنگ 15 نومبر کو پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔

SHARE

LEAVE A REPLY