قیمتی ہیروں سے مزین جوتے نمائش کے لیے

0
1562

چین کے شنگھائی ایکسپو میں قیمتی ہیروں سے مزین جوتے نمائش کے لیے پیش کردیے گئے۔

چین میں جاری ’شنگھائی انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو‘ میں 10 ہزار چھوٹے چھوٹے قیمتی ہیروں سے مزین جوتے نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔

نمائش کے بعد یہ جوتے پوری دنیا کی سیر کرتے ہوئے واپس چین آئیں گے۔

اس دوران دنیا کے مختلف ممالک میں تجارتی نمائشوں میں اس انوکھے اور منفرد جوتے کی نمائش کی جائے گی۔

یہ جوتے تقریباً 4.35 ملین ڈالر کی خطیر رقم سے خصوصی طور پر شنگھائی ایکسپو کے لیے تیار کیے ہیں۔

واضح رہے کہ چین کے سب سے بڑے صنعتی مرکز شنگھائی میں انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو جاری ہے جس میں دنیا بھر سے معروف کمپنیاں اپنی پروڈکٹس پیش کررہی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY