سب کا اپنا رزق ہے، اپنی زندگی ہے،ارحم علیم

0
904

اللہ پر اس کی مخلوق کبھی بھاری نہیں پڑتی، وہ سب کا پالنہار ہے، اپنے ایک ایک بندے اور خلق کا خود ہی خیال رکھ سکتا ہے۔ وہ سبھی کے رزق کا ذمہ دار ہے۔ اس نے انسانوں کو بھی ایک دوسرے پر بھاری نہیں بنایا، انسانوں کو ایک دوسرے کے حوالے کرکے وہ صرف ان کو دِلوں کی محبت اور رحم دیکھنا چاہتا ہے۔ وہ انسانوں کے ظرف آزماتا ہے،

کسی کو کمزور اور کسی کو طاقتور بنا کر ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ دیتا ہے۔ کسی کو مالدار اور کسی کو غریب بنا کر ایک دوسرے کے سامنے کھڑا کرتا ہے۔ وہ چاہتا ہے انسان ایک دوسرے کی قیمت پہچانیں اور ایک دوسرے کے لیے سکون کا سبب بنیں۔ انسانوں کو بس اپنا ظرف وسیع کرنے کی ضرورت ہے، پھر والدین اپنی اولاد پر اور اولاد اپنے والدین پر کبھی بھاری نہیں رہیں گے۔

بہنیں اپنے بھائیوں پر اور بھائی اپنی بہنوں پر کبھی بوجھ نہیں لگیں گے۔ سب کا اپنا رزق ہے، اپنی زندگی ہے، اور دنیا میں اپنا اپنا حصّہ ہے۔ بس اللہ کے بنائے رشتوں اور خود سے جڑے انسانوں کو وقت اور محبت دینے کی ضرورت ہے۔

ارحم علیم

SHARE

LEAVE A REPLY