پانی کی چوری پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں خوب گرما گرمی ہوئی،وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے سندھ کے پانی کی چوری کا ذمہ دار نواز حکومت کو قرار دے دیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں فیصل واوڈا اور شاہد حاقان عباسی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ اس وقتشروع ہوا آیا جب فیصل واوڈا نے کہاسابق حکومت میں مسلم لیگ ن نے ہر شعبے میں چوری نہیں ڈاکا ڈالا ہے۔

شاہد حاقان عباسی نے جواب میں فیصل ووڈا کو چور کہہ دیا اور،بولےالیکشن چوری کرنے والے ہر دوسرے شخص پر چوری کا الزام لگاتے ہیں ،پنجاب میں پانی چوری ہوئی ہے تو وہ ذمےدار ہیں۔

انہوں نےپانی چوری سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY