آسیہ بی بی ملتان جیل سے رہا, نیدرلینڈز کے لیے روانہ

0
917

اطلاعات کے مطابق آسیہ بی بی کو ملتان جیل سے رہا کر دیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ جیل کو روبکار بدھ کے روز موصول ہو گئی  جسکے بعد رہائی عمل میں آئی

ملتان جیل سے آسیہ بی بی کو راولپنڈی کے نور خان ایر بیس لایا گیا جہاں وہ اپنے خاندان سمیت بی بی سی کے مطابق بیرون ملک  روانہ ہو گئیں۔

آسیہ بی بی اور ان کے خاندان کے علاوہ پاکستان میں نیدرلینڈز کے سفیر بھی جہاز میں سوار تھے۔

تفصیلات کے مطابق 31اکتوبر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رُکنی بینچ نے آسیہ بی بی کیس فیصلہ سنایا۔جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس مظہر عالم خان بھی بنچ کا حصہ تھے۔
سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے آسیہ بی بی کو الزامات سے بری کیا اور رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔جس کے بعد ملک بھر میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے مظاہرے شروع کئیے گئے۔اس صورتحال کے بعد یہ بات کی جارہی تھی کہ آسیہ بی بی بیرون ملک چلی جائے گی۔2روزآسیہ بی بی کے بھائی کا ایک بیان سامنے آیا۔انکے بھائی جیمز مسیح کا کہنا تھا کہ ملک چھوڑنے کے علاوہ ابھی کوئی چارہ نہیں ہے تاہم ابھی وہ اس ملک کا نام نہیں بتا سکتا جہاں آسیہ بی بی کو لے کر جایا جائے گا تاہم اسپین اور فرانس نے آسیہ بی بی پناہ دینے کی آفر کی ہے۔جمیز مسیح نے مزید بتایا کہ آسیہ بی بی کے شوہر عاشق مسیح اکتوبر کے وسط میں اپنے بچوں کے ہمراہ برطانیہ سے واپس آئے۔اور وہ آسیہ بی بی کی رہائی کے انتظار کر رہے تھے۔تاہم مذکورہ خاندان کو سپریم کورٹ سے آنے والے فیصلے کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر چھپا کر رکھا ہوا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY