آسٹریلیا کی جونیئر ہاکی ٹیم نے سلطان جوہر ہاکی کپ کے فائنل میں پاکستان کی جونیئر ٹیم کو 1-3 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جونیئر ٹیم پہلی دفعہ سلطان جوہر کپ کے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

ملائیشیا کے شہر جوبارو میں منعقدہ سلطان آف جوہر ہاکی کپ کےفائنل کے پہلے ہاف میں پاکستانی ٹیم کی جانب سے حسن علی نے گول کرکے جارحانہ آغاز کیا تاہم اس سلسلے کو میچ کے اختتام تک جاری نہ رکھ سکے۔

آسٹریلیا کے فریزیئرنے پینٹلی کارنرپرگول کرکے قومی ٹیم کی برتری کو ختم کرتے ہوئے مقابلے برابر کردیا جبکہ دوسرے ہاف میں بلیک گوورز نے پینلٹی اسٹروک پرگول کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی۔

بلیک گوورز نے میچ کے اختتام سے 3 منٹ قبل گول کرکے آسٹریلیا کی برتری مزید بڑھا دی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

سلطان جوہر کپ کے فائنل میں پہلی دفعہ پہنچنے والی پاکستانی ٹیم کو سلور میڈل سے نوازا گیا جبکہ آسٹریلیا نے پہلی مرتبہ چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

پاکستان نے گزشتہ میچ میں جاپان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

قومی ٹیم نے جاپان کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1-2 سے شکست دی تھی، دونوں گول ابو محمد نے پینٹلی کارنر پر کئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY