ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کےسیکرٹری محسن رضائی نے لبنانی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران افزودہ یورینیم کےایک ذرے کی بھی ایران سےمنتقلی کی اجازت نہیں دے گا۔
انہوں نے کہاکہ امریکا کے ہر قسم کے نئے حملے پر ہم اس کےفوجی اڈوں کو نشانہ بنائيں گے، تہران نے اپنے روسی دوستوں کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے کہ افزودہ جوہری مواد ایران میں ہی رہے گا اور اسے ملکی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
محسن رضائی کا کہنا تھا کہ ہم سائبر وارمیں مہارت کی اعلی سطح پر پہنچ گئے ہیں اور امریکی ڈرون طیاروں کو اپنے کنٹرول میں لے کر، انہیں زمین پر اتار سکتے ہیں۔
خطے میں جاری کشیدگی اور جنگ بندی کی شرائط پر بات کرتے ہوئے محسن رضائی نے کہا کہ مغربی ایشیا کے تمام محاذوں، بالخصوص لبنان میں جنگ کا مکمل خاتمہ ایران کی بنیادی شرائط میں شامل ہے۔













