متنازعہ وزیر اعظم مہیندا راجا پاکشے کے معاملے پر سری لنکا کی پارلیمان میں شدید ہنگامہ ہوا ہے۔ پارلیمانی اجلاس کے دوران راجا پاکشے کا دعویٰ تھا کہ اسپیکر زبانی ووٹ کی بنیاد پر انہیں ان کے عہدے سے نہیں ہٹا سکتے۔

پارلیمانی اسپیکر کارو جے سوریا کے مطابق راجا پاکشے کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور ہونے کے بعد ملک میں اس وقت کوئی حکومت نہیں ہے اور نہ ہی کوئی وزیر اعظم۔ اس موقع پر دو درجن سے زائد ارکان پارلیمان کے درمیان دنگا فساد شروع ہو گیا۔

راجا پاکشے کا دعویٰ ہے کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ زبانی نہیں ہونی چاہیے۔

SHARE

LEAVE A REPLY