عمران خان کی نئی ٹوئیٹ نے ایک اور نئی ہلچل مچا دی۔ قومی اسمبلی میں تذکرہ

0
832

بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاونٹ سے نئی ٹوئیٹ نے ایک اور تنازعہ شروع ہو چکا ہے اور ایسے میں انہوں نے ایف آئی اے اور سائبر کرائم ونگ کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ پر تحقیقات شروع کردی۔

براہی میں 4 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ٹیم بانی پی ٹی آئی سے تحقیقات کرنے کیلئے اڈیالہ جیل روانہ ہوئی۔

اس معاملے پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھاکہ عمران خان کی دھمکی آمیزپوسٹ کے معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے کررہی ہے۔عمران خان نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پوسٹ جاری کی، بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کی سالمیت کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد لگایا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق عمران خان نے ایف آئی اے ٹیم کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وکلاء کی موجودگی میں ہی کسی تفتیش میں شامل ہوں گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹیم بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہونے والی پوسٹ کی تحقیقات کے لئے خصوصی طور پر اڈیالہ جیل آئی تھی۔

ایف آئی اے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ چار رکنی ٹیم اڈیالہ جیل میں سوا گھنٹہ سے زائد موجود رہی انکار کے بعد واپس روانہ ہو گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY