برطانوی سابق وزیر برائے بریگزٹ ڈومینیک راب نے کہا ہے کہ ٹریزا مے کی بریگزٹ ڈیل ایک فاش غلطی تھی لیکن وہ اب بھی اپنا راستہ تبدیل کر سکتی ہیں۔
راب نے مزید کہا کہ اس وقت جب کہ حکومت کو بریگزٹ پر عمل درآمد پر فوکس کرنا چاہیے، قیادت کو لاحق چیلنجز پر بات کرنا توجہ ہٹانے کے مترادف ہوگا۔
خیال رہے کہ راب نے گزشتہ جمعرات کے روز یہ کہتے ہوئے وزارت سے استعفیٰ دیا تھا کہ اس معاہدے سے برطانیہ کی ’خود مختاری کو خطرہ‘ ہے۔











