الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات روکنے اور پنجاب میں انتخابات کروانے کا حکم جاری کردیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی می خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق سماعت کی۔
اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے 4 نومبر کو جاری آرڈر زیر غور آیا اور آرڈر شق نمبر 2 کا جائزہ لیا گیا جس میں بتایا گیا کہ آرڈر کے تحت آئین کے آرٹیکل 140 اے کو معطل کیا گیا ہے۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات روکنے کا فیصلہ جاری کیا۔
اس سے قبل 28 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے ایمرجنسی والے اضلاع کے سوا کے پی دیگر اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کا حکم دیا تھا۔













