سویڈن میں اگلے ماہ اقوام متحدہ کی ثالثی میں یمن کے موضوع پر ایک اجلاس منعقد ہو گا۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹِس کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اس اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
میٹس کے بقول توقع ہے کہ حوثی باغی بھی اسٹاک ہولم امن بات چیت میں شرکت کریں گے۔ یمن میں 2014ء سے ایران نواز حوثی باغی صدر منصور ہادی کے دستوں سے لڑ رہے ہیں۔ سعودی عرب اور دیگر عرب ریاستیں منصور ہادی کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔ ستمبر میں بھی جنیوا میں یمن کے موضوع پر ہونے والا اجلاس ناکام ہو گیا تھا۔












