پیرس کے مرکز میں پیلی جیکٹیں پہنے قریب تین ہزار افراد نے ملک میں ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر ان مظاہرین نے گزشتہ کئی روز سے دارالحکومت کی مختلف سڑکیں بند کر رکھی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے تیز دھار پانی کے ساتھ ساتھ آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔ پولیس کے مطابق ان مظاہرین نے پولیس کی دی گئی حدود کو توڑنے کی کوشش کی، جس کے بعد کارروائی کی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY