مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے اپنے بھائی شہباز شریف سے ملاقات کی درخواست کی ہے، تاہم نیب حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائدسابق وزیراعظم محمد نواز شریف نےنیب حکام کو ایک درخواست ارسال کی ہے،جس میں کہاگیاہے کہ وہ نیب کےزیرِ حراست اپنے بھائی شہباز شریف سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔

نیب حکام کی جانب سےانہیں ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا، بتایاگیاہےکہ نیب کی حراست میں شہبازشریف کے خون کی تجزیاتی رپورٹ میں کینسر کی علامات دوبارہ ظاہر ہوئی ہیں،جس پر آج اسلام آباد میں ان کےخون کےمزید ٹیسٹ اورسی ٹی اسکین کرائے گئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY