امریکی محکمہ خارجہ نے ممبئی حملوں میں ملوث عناصر کی گرفتاری میں مدد دینے پر 50 لاکھ ڈالر کے نئے انعام کا اعلان کر دیا۔

ممبئی حملوں کے 10 سال مکمل ہونے پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہا کہ حملوں میں ملوث عناصر کو اب تک سزا نہیں ملی جو ممبئی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے ورثا کی توہین ہے۔

مائیک پومپیو نے کہا کہ وہ تمام ممالک بالخصوص پاکستان پر زور دیتے ہیں کہ لشکر طیبہ سمیت ممبئی حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں پر عمل درآمد کرے۔

SHARE

LEAVE A REPLY