کراچی میں 10ویں عالمی دفاعی نمائش ’آئیڈیاز 2018‘ کا آغاز

0
662

کراچی میں 10ویں عالمی دفاعی نمائش اور سیمینار (آئیڈیاز 2018) کا آغاز ہوگیا، جو 30 نومبر تک جاری رہے گی۔

ایکسپو سینٹر کراچی میں ہونے والی اس دفاعی نمائش کا افتتاح صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین اور تجربہ کار فوج ہے اور دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے اور ہمیں اپنی فوج کے شہدا پر فخر ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردوں نے پاکستان کی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا لیکن اب ہم پاکستانکی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے دفاع کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے، حکومت ’نیا پاکستان‘ کے حصول کی راہ پر گامزن ہے، ہمارے ہتھیار پر امن مقاصد کے لیے ہیں اور ہمیں جے ایف تھنڈر، مشتاق طیاروں اور دیگر دفاعی آلات کی تیاری پر فخر ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کے حقوق نہیں دبا سکتا، پاکستان ہر طرح کے تنازعات کا پر امن حل چاہتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY