وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کرتار پور بارڈ کا راستہ کھول کرپاکستان نےتاریخ کا نیا رخ متعین کر دیا۔ پاکستان امن کی طرف بڑھا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ تاریخ ساز ہے۔ بھارت کےکچھ عناصرانتخابی سیاست کے لیے نفرت کےبیج بوتے ہیں۔
ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہناہے کہ غربت کےخاتمےکےلیے امن ضروری ہے، دنیا نے دیکھا پاکستان کا کردارمثبت ہی نہیں قائدانہ بھی رہا۔ پاکستان نےسات دہائیوں سےجاری لڑائی اور کشیدگی کوختم کرنے کی طرف ہاتھ بڑھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ امن کے لیے کھڑے ہو کر پاکستا ن نےدنیابھرکوایک مثبت پیغام دیا، بھارت میں کچھ لوگ سمجھتےہیں آنکھیں بند کرنے سے مسائل ختم ہوجائیں گے،وہ انتخابی مفادات کےلیےمنفی رجحان کو فروغ دیتے ہیں۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت میں ایک طبقہ سمجھتا ہے پاکستان پرالزام تراشی سے اندرونی مسائل حل ہوجائیں گے۔












