امریکا میں واقع سعودی سفارتخانے کی ایک سڑک کو ترکی میں قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے نام پر رکھنے کی قرار داد پیش کی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے دا رالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں واقع سعودی سفارتخانے کے باہر سڑکوں میں سے ایک کا نام واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار سعودی صحافی جمال خاشقجی کے نام پر رکھنے کی قرار داد مقامی منتخب حکام نے پیش کی ہے۔اس حوالے سے آج واشنگٹن کی ایڈوائزری کمیشن کا آج ووٹ ڈالنے کا امکان ہے۔
اس تجویز کے تحت سعودی سفارتخانے کے باہر واقع سڑک کو ’ جمال خاشقجی وے‘ کا نام دیا جائے گا۔امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ڈی سی کونسل کی جانب سے اس تجویز کو منظور کر لیا جائے گا۔












