بھارت کے یوم آزادی پر مودی ہندو انتہا پسند تنظیم ’آر ایس ایس‘ کے گُن گاتے رہے

0
596

بھارت کے یوم آزادی پر مودی نے ہندوتوا کا پرچار کرنے والی ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

گجرات کے قصاب کا لقب پانے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت کے یوم آزادی پر ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریا سوایمسیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی تعریف کرتے ہوئے اسے ہندو قوم پرست پیرا ملٹری تنظیم قرار دیا۔

مودی نے یوم آزادی کے موقع پر اپنی تقریر میں کہا کہ آر ایس ایس دنیا کی سب سے بڑی این جی او ہے جب کہ اس دوران مودی نے آر ایس ایس کی ملکی تعمیر و ترقی کے لیے 100 سالہ خدمات کو بھی سراہا۔

واضح رہےکہ آر ایس ایس ایک ہندو انتہا پسند تنظیم ہے جس کا قیام 1925 میں ایک رضاکارانہ تنظیم کے طور پر عمل میں آیا اور اس تنظیم کا مقصد ہندوتوا کو فروغ دینا ہے جو بھارت کو صرف ہندوؤں کی سرزمین مانتی ہے۔

بھارت میں 60 لاکھ کارکنان رکھنے والی ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کو مودی نے بچپن میں ہی جوائن کیا تھا جہاں ہندو انتہا پسندی کو ہوا دیتے دیتے مودی کا شمار اس کے اہم رہنماؤں میں ہوتا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY