مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور محاصروں کے دوران مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے آج صبح سری نگر ،اننت ناگ اور بڈگام کے علاقوں میں محاصرہ اور سرچ آپریشن شروع کیا اور سری نگر کے علاقے نور باغ اور اننت ناگ کے علاقے دورو میں کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔

قابض فوج نے علاقوں کو آخری اطلاعات آنے تک گھیرے میں لے رکھا ہے، جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY