برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے یورپی یونین سے بریگزٹ ڈیل پر پارلیمانی رائے شماری سے قبل مزید یقین دہانیوں کے لیے کوشاں ہیں۔

 ٹریزا مے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پارلیمان میں 15 جنوری کو اس ڈیل پر رائے شماری سے قبل وزیراعظم کی کوشش ہے کہ اہم معاملات پر یورپی یونین کی جانب سے اضافی یقین دہانیاں کرائی جائیں، تاکہ قانون سازوں کو اس ڈیل کے حق میں ووٹ ڈالنے پر آمادہ کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس کے آخر میں یورپی یونین اور برطانوی حکومت کے درمیان بریگزٹ ڈیل طے پائی تھی، جسے یورپی یونین نے تو منظور کر لیا تھا، تاہم برطانوی پارلیمان سے اس کی توثیق ہونا ابھی باقی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY