این اے 243 ضمنی انتخاب کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، تحریک انصاف ایم کیو ایم سمیت پی ایس پی اور دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے کاغذات جمع کرا دیے گئے ۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال اور گلستان جوہر کے کچھ علاقوں پر مشتمل حلقہ این اے243 پر ضمنی انتخابات 14 اکتوبر ہوں گے اس سلسلے میں سیاسی امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے ۔

تحریک انصاف کی جانب سے آفتاب حسین صدیقی ، لیلی پروین اور قادر بخش نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں،ایم کیو ایم کے محفوظ یار خان، تحریک لبیک کے ڈاکٹر نواز الہدی نے بھی کاغذات جمع کروائے ہیں۔

دوسری جانب پی ایس پی کے مزمل قریشی اور مجلس عمل کے بابر قمر عالم نے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY