ٹرمپ انتظامیہ کو ایک اور جھٹکا، وزراء کی کوششیں بھی بے کار ہو گئیں،امریکی سینیٹ نے یمن جنگ میں سعودی اتحاد کی حمایت ختم کرنے کے بل پربحث کی منظوری دے دی۔
خبرایجنسی کے مطابق ملٹری سپورٹ ختم کرنے کے بل کے حق میں 63 اور مخالفت میں 37 ووٹ پڑے، امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع جیمزمیٹس سینیٹرز کو قائل کرنے میں ناکام رہے۔
سی آئی چیف کی عدم شرکت پر سینیٹ کے ارکان برہم ہو گئےاور کہا ٹرمپ انتظامیہ نے سی آئی اےچیف کوسعودی صحافی کےقتل پربریفنگ دینےسےروکا ہے۔
ترجمان سی آئی اے کا کہناہے کہ سی آئی اےچیف کوبریفنگ سےکسی نےنہیں روکاالزام بےبنیاد ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کو ایک اور جھٹکا، وزرا ءکی کوششیں بے کار
خبرایجنسی کے مطابق ووٹنگ سے پہلے بند کمرہ اجلاس میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع جیمزمیٹس نے قانون سازوں کو سعودی عرب سے تعلقات خراب نہ کرنے کی ہدایت کی تھی، سی آئی اے چیف سینیٹ کے بند کمرہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئیں۔
جیمزمیٹس کا کہنا تھا کہ خاشقجی کے قتل سے سعودی ولی عہد کو براہ راست جوڑنے سے متعلق کچھ نہیں ملا، جبکہ مائیک پومپیو بولے یمن کی صورتحال پر دکھ ہے لیکن امریکا تعاون نہ کرتا تو صورتحال بدتر ہوتی۔











