قومی احتساب بیورو(نیب) کراچی نے ایس ایس پی پولیس رائے اعجاز کو گرفتار کرلیا۔
نیب اعلامیہ کے مطابق نیب کراچی نے شارع فیصل پر کارروائی کرکے ایس ایس پی پولیس رائے اعجاز کو گرفتار کرلیا۔ رائےاعجاز کے وارنٹ گرفتاری نیب لاہورنے جاری کیے تھے۔
ذرائع نیب کے مطابق رائے اعجاز پر بطور ڈی پی او گجرات 70 کروڑ روپے کے خرد برد کا الزام ہے۔ 70 کروڑ روپے کی کرپشن میں 4 سے 5 ڈی پی او ملوث پائے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رائے اعجاز کی گرفتاری کے بعد مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔












