برطانوی وزیراعظم ٹریزا مَے کے ایک اور وزیر سیم جائما نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جائما نے اپنے فیصلے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ بریگزٹ پلان سے اجتماعی نقصان ہو گا اور یہ ملک اپنی حیثیت گنوا سکتا ہے۔
وہ یونیورسٹیوں اور سائنسی امور کے نگران وزیر تھے۔ بریگزٹ منصوبے کی مخالفت میں کابینہ سے استعفیٰ دینے والے وہ نویں وزیر ہیں۔ جائما نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ مے کی بریگزٹ ڈیل کسی بھی صورت میں برطانیہ کے مفاد میں نہیں۔ بریگزٹ ڈیل پر برطانوی دارالعوام میں گیارہ دسمبر کو رائے شماری ہو گی۔












