نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ، ایونٹ 10 سے 25 دسمبر تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔

 ٹیموں پر مشتمل نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کی میزبانی ملتان کرے گا ، ایونٹ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے لیکن پی سی بی نے اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

ایونٹ میں اسلام آباد ، راولپنڈی، لاہور وائٹس ، لاہور بلیوز ، پشاور ، فاٹا کراچی اور ملتان شریک ہیں ، ایونٹ میں روزانہ 2 میچز کھیلے جائیں گے، سیمی فائنلز 24 اور فائنل 25 دسمبر کو ہوگا ۔

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ اور ایمرجنگ ٹیم کے کھلاڑی ایونٹ میں حصہ نہیں لیں گے، فاسٹ بولر عثمان شنواری بگ بیش لیگ کے لیئے آسٹریلیا روانہ ہو رہے ہیں وہ بھی ٹی ٹونٹی کپ نہیں کھیل سکیں گے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY