امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے منصب کے لیے ملکی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی کا نام تجویز کریں گے۔ امریکی سینیٹ سے اُن کی نامزدگی کی تصدیق ہونے کی صورت میں وہ موجودہ جنرل جوزف ڈنفرڈ کی جگہ نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ہوں گے۔
اس عہدے پر جنرل ڈنفرڈ کی مدت اگلے برس یکم اکتوبر کو پوری ہو جائے گی۔ جنرل مارک ملی تین برس قبل سن 2015 میں امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف مقرر کیے گئے تھے۔ وہ عراق اور افغانستان کی جنگوں میں امریکی فوجیوں کی کئی محاذوں پر کمان کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔












