افغانستان میں ہونے والا ’لویہ جرگہ‘ جمعرات کے روز ختم ہو گیا ہے۔ اس جرگے میں ملک بھر سے تین ہزار سے زائد مذہبی اور قبائلی رہنماؤں نے شرکت کی۔ یہ جرگہ افغانستان میں قیام امن کی راہ تلاش کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔
طالبان نے اس جرگے میں شرکت نہیں کی تھی اور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی نمائندوں کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں۔ اس جرگے میں لیے گئے فیصلوں کی تفصیل جمعے کے روز تک سامنے آنے کی توقع ہے تاہم جرگے نے افغانستان میں جاری تشدد کے سلسلے کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔












