شام پر ممکنہ فوجی کارروائی میں جرمنی نے شمولیت سے انکار کردیا ہے۔

دمشق کے مضافاتی علاقے مشرقی غوطہ میں مبینہ کیمیائی حملے کے بعد امریکا اور اتحادی ممالک شام میں عسکری کارروائی پر غور کر رہے ہیں۔

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ایک پریس کانفرنس میں واضح کر دیا ہے کہ برلن حکومت شام میں کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گی۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ’ناقابل قبول‘ ہے۔

دوسری جانب جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ شام میں صدر بشار الاسد کے خلاف کسی بھی ممکنہ عسکری کارروائی سے قبل مغربی اتحادی ممالک کو جرمنی سے مشاورت کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کسی بھی عسکری مہم سے قبل اتحادی ممالک کا متحد اور ہم خیال ہونا ضروری ہے۔

ادھر روس نے امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کریں۔

SHARE

LEAVE A REPLY